Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

لڑکی کو تیزاب پلانے کا واقعہ، پنجاب وویمن پروٹیکشن کا نوٹس، اہم پیش رفت

ساہیوال (نیوز ڈیسک)ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں 16 سالہ لڑکی کو رشتہ سے انکار پر تیزاب پلانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حنا پرویز بٹ کے نوٹس لینے کے بعد ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب وومن پروٹیکشن کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے فوری طور پر ساہیوال کا دورہ کیا اور ٹیچنگ ہسپتال میں متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ایس پی انویسٹی گیشن نے کیس کی تفصیلات اور اب تک ہونے والی تفتیشی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے مجرمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں گی۔

بابر اعظم روہت شرما کی کپتانی میں میچ کھیلیں گے،شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں