Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

ون ڈے: شاہینوں کی تباہ کن بولنگ، آسٹریلیا 140 رنز پر ڈھیر

پرتھ(نیوزڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی کپتان جوش انگلیس نے بھی جیت کے خواہشمند، اپنی ٹیم کا سیریز کو محفوظ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ آسٹریلیا نے لائن اپ میں پانچ تبدیلیاں کیں، جس میں کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، لانس مورس، شان ایبٹ، اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین، حارث رؤف نے دو اور شاہین آفریدی اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔رضوان نے ٹاس پر کہا کہ “ہم اس سیریز کو جیت کے ساتھ ناقابل فراموش بنانا چاہتے ہیں۔”

ٹاس کے موقع پر قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہےہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔

پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے۔ اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں