Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

فخر زمان کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی پر نظریں جما لیں ہیں۔

فخر زمان نے کہا بہت سے لوگ واقف نہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد میں کافی بیمار رہا تھا، خراب صحت کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں تھا اس لیے قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ اب میں مکمل فٹ ہو چکا ہوں اور پاکستان کے اگلے انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورے اس لیے نہیں کیے کیونکہ خود کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل فٹ کرنا تھا۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری ہمیشہ میرے ذہن میں تھی، اس ٹورنامنٹ سے ہی میرے کیرئیر کا زبردست آغاز ہوا تھا اور اگلے ایونٹ کے لیے میں پُرجوش ہوں۔

صائم ایوب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اُمید اور دعا ہے کہ صائم ایوب جلد مکمل فٹ ہوجائیں، وہ ایک بہت زبردست کرکٹر ہیں، اگر صائم چار پانچ سال کھیلتا رہا تو دنیا میں ٹاپ پلیئر ہوگا، صائم ، بابر اور رضوان کی موجودگی میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ٹیم میں ہوں۔فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ میری ترجیح ہمیشہ اوپن کرنا ہوتی ہے مگر ٹیم کی ضرورت کے مطابق پوزیشن بدل سکتی ہے، میرے لیے ہمیشہ ٹیم اہم ہے جہاں ٹیم کو ضرورت ہے وہاں بیٹنگ کروں گا۔

عمران خان اور قید میں بند کارکنان سے اظہار یکجہتی،تحریک انصاف کا10 جنوری کو پر امن ریلی نکالنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں