لاہور(ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین ایک بار پھر آسٹریلین بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی تھنڈرنے محمد حسنین کواوورسیز ری پلیسمنٹ کےطور پر لیگ کے بقیہ میچز کے لئے سائن کر لیا۔ سڈنی تھنڈر نے لوکی فرگوسن اور شرفین ردرفرڈ کی جگہ حسنین اور جارج گارٹن کو شامل کیا۔ لوکی فرگوسن اور شرفین ردرفورڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لئے چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد حسنین اس سے قبل بھی سڈنی تھنڈر کا حصہ رہ چکے ہیں، محمدحسنین نے بیگ بیش سیزن 2021-22 میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کی تھی۔
خیال رہے کہ سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 2021 سیزن میں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، محمدحسنین بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد پہلی بار بی بی ایل میں ان ایکشن ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:آئی ٹی کے میدان میں ایک اور انقلابی اقدام، ای آکشن کا سسٹم متعارف



