ٹیسلا کے مالک نے اپنی کار کو حکم دیا کہ وہ اسے کسی نئی جگہ پر لے جائے، جس کے بعد ٹیسلا اسے ایسی جگہ لے گئی جس پر ایلون مسک بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹیسلا کار کے مالک زیک جینکنز نے اپنی کار کی مکمل سیلف ڈرائیونگ کی خصوصیت کو ایک سادہ سی کمانڈ کے ساتھ آزمانے کا فیصلہ کیا، زیک نے ٹیسلا کو کہا کہ مجھے ایسی جگہ لے چلو جہاں میں کبھی نہیں گیا ہوں۔“
زیک چونکہ صحتمند ہیں تو توقع کی جارہی تھی کہ کار اسے ریسٹورنٹ لے جائے گی تاہم ٹیسلا نے اسے ریسٹورنٹ کے بجائے جم (Gym) پہنچا دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا شئیر کی گئی جو وائرل ہوگئی۔
اس لمحے کی ویڈیو زیک جنکنز کی اہلیہ نے ریکارڈ کی جو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں زیک اور ان کی اہلیہ کو قہقہے لگاتے دکھایا گیا کیونکہ کار نے انہیں جم پہنچا دیا تھا جس کا انہیں تصور بھی نہیں تھا۔ واقعے نے ایلون مسک کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

زیک جینکنز کے ٹیسٹ نے ٹیسلا کار کی سیلف ڈرائیونگ فیچر کے ساتھ تفریحی تجربات کی فہرست میں اضافہ کیا۔
