پاکستان نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں پڑوسی ملک ایران کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ہفتہ پاکستانی سفارت کاری کا متحرک ہفتہ تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے سربراہ کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، یو اے ای کے سربراہ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کا کچھ حصہ مسمار،پی ٹی آئی رہنما کا ردِ عمل بھی آ گیا
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ہفتے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر کے انتقال پر تعزیت کی، ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ سارک غلام سرور نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا اور سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان متعدد وفود کے تبادلے ہوئے، پاکستان اور چین کے درمیان 13ویں جے سی سی پر بریفنگ دی۔
