Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

یکم جولائی سے آنے والے نئے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کی جائیں گی، سعودی حکام

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی خدمات کے پلیٹ فارم (مساند)نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے آنے والے نئے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کی جائیں گی۔

مساند کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اسے دستاویزی شکل دینا چاہتا ہے۔مساند کے مطابق ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے گھریلو ملازمین کو پیشگی تنخواہ کی منتقلی کرنا بھی ممکن ہے اور آجر کو گھر بیٹھے گھریلو ملازم کی تنخواہ کی ادائیگی میں آسانی بھی ہوگی۔

مساند نے کہا کہ اس طریقہ کار کے ذریعے گھریلو ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ کی ادائیگی ہوسکے گی اور مساند پلیٹ فارم پر اس حوالے سے کفیل کی جانب سے تنخواہ کی گھریلو ملازمین کو منتقلی کا ایک ریکارڈ بھی بنتا رہے گا۔ نئے اقدام کے حوالے سے مساند نے اپنا ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے جہاں سے مزید تفصیلات بھی دستیاب ہیں۔
مزیدپڑھیں :میچ کے دوران بھارتی اور افغان کھلاڑی لڑ پڑے؟ حقیقت سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں