Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

دبئی میں غیر قانونی طور پر انڈوں کو رکھنے والوں کے خلاف بڑا قدم

ابوظہبی (نیوذڈیسک)متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی حکومت نے انڈوں کو غیر قانونی طور پر رکھنے کے خلاف قدم اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے عوام کو خوبصورت جنگلی پرندوں کی حفاظت کے پیش نظر درخواست بھی کی گئی ہے۔

ابوظہبی کی ماحولیاتی ایجنسی کی جانب سے بیان ایکس پر جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق جنگلی پرندوں کے انڈے جمع کرنے پر پابندی ہے۔

واضح رہے فیڈرل قانون 1999 کے نمبر 24 کے تحت جنگلی پرندوں کو نقصان پہنچانے، شکار کرنے اور پکڑنے سمیت ان کے گھونسلے پر نقصان پہنچانے پر پابندی ہے۔

جبکہ خلاف ورزی پر قید کے ساتھ ساتھ 2 ہزار درہم سے 20 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے جو کہ پاکستانی 1 لاکھ روپے سے لے کر 15 لاکھ روپے تک ہے۔

مقامی حکومت کی جانب سے اب جنگلی پرندوں کے انڈوں کو محفوظ بنانے اور انہیں نقصان سے بچانے کے لیے قدم اٹھایا گیا ہے۔

جبکہ ایجنسی کی جانب سے عوام سے اپیل میں کہنا تھا کہ وہ جنگلی پرندوں کے انڈے نہ اٹھائیں اور ایسی کسی بھی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف ٹول فری نمبر 800555 پر اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھیں