Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

جبری نس بندی کا قانون غیر آئینی قرار

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان کی سپریم کورٹ نے ماضی میں نافذ العمل رہنے والے جبری نس بندی کے قانون کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس قانون کے تحت 1950 سے 1990 کی دہائی کے درمیان کم و بیش 16 ہزار 500 بیمار یا معذور افراد کی جبری نس بندی کی گئی تھی۔

جاپانی سپریم کورٹ نے اس حوالے سے 5 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ان مقدمات کے 11 مدعیان کو ہرجانہ بھی ادا کرے۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد 1948 میں نافذ ہونے والے اس قانون کے تحت نس بندی کے تقریباً 25 ہزارآپریشن کیے گئے، یہ آپریشن اکثر ان افراد کے کیے گئے جو موروثی معذوریوں میں مبتلا تھے۔

جاپانی حکومت نے تسلیم کیا کہ ان 25 ہزار آپریشنز میں سے 16 ہزار 500 آپریشنز رضامندی کے بغیر انجام دیے گئے تھے، اس قانون کے متاثرین میں کم عمر بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں