Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

الیکشن میں شکست، رشی سونک نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کیا کہا؟

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی نژاد رشی سونک کی کنزرویٹو پارٹی کی 14 سالہ حکمرانی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ رشی سونک نے انتخابات میں بدترین ناکامی پر برطانوی عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،
رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کے تمام امیدواروں اور کارکنوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ اپنی کوششوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

رشی سونک نے بھی اپنے خطاب میں کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ 14 سال اقتدار میں رہنے کے بعد کنزرویٹو پارٹی کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔

رشی سونک نے لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے وزیر اعظم کی کامیابیاں ان کے لیے بھی فخر کا باعث ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج اقتدار کی منتقلی پرامن اور منظم طریقے سے ہوگی۔ ہمیں اپنے ملک کے استحکام اور مستقبل میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے یہی کرنا چاہیے۔ یہ ایک مشکل دن ہے لیکن میں یہ ذمہ داری دنیا کے بہترین ملک ہونے کے اعزاز کے ساتھ چھوڑ رہا ہوں۔
مزیدپڑھیں :دوسری شادی کے خواہشمند مردوں کو کیا کرنا چاہیے؟ فلمساز سید نور نے مشورہ دیدیا

یہ بھی پڑھیں