کھٹمنڈو(نیوزڈیسک) حکام کا کہنا ہے کہ نیپال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام نے اتوار کو بتایا کہ نیپال میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ، ہلاکتیں مختلف مقامات پر ہوئیں جبکہ نو افراد لاپتہ ہوگئے۔
پولیس ترجمان دان بہادر کارنے جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا،کہ ان کی ریسکیو ٹیمیںمتاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہے، لاپتہ افراد کو تلاش کرنے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔نیپال کے کچھ حصوں میں جمعرات سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس سے ہمالیائی ملک کے حکام نے متعدد دریاؤں میں سیلاب کی وارننگ دی ۔
مون سون کا موسم عام طور پر جون اور ستمبر کے درمیان ہوتا ہے اور مہلک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کوئی معمولی بات نہیں ۔نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جون سے اب تک کم از کم 50 افراد شدید موسمی واقعات کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
نیپال کی ٹپوگرافی اور دریا کے نظاموں کا نیٹ ورک اسے آفات کیلئے انتہائی حساس بناتا ہے، ایسی صورتحال جس کا موسمیاتی تبدیلیوں سے اور بڑھنے کا امکان ہے۔یو این آفس فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (یو این ڈی آر آر) کے مطابق 2015 سے 2030 تک عالمی سطح پر آفات کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
چوہے نے اسرائیلی فوجیوں میں بھگدڑ مچا دی،ویڈیودیکھیں

