Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

سمندری طوفان سے تباہی،20لاکھ افرادبجلی سے محروم

ٹیکساس(نیوزڈیسک)بحر اوقیانوس میں اٹھنے والا سمندری طوفان ”بیرل“ کئی جزائر پر تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس پہنچ چکا ہے، طوفان کی شدت میں اضافے نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔

امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے زیر اثر ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں تباہ کن ہواؤں اور طوفانی سمندری لہروں کے ساتھ ساتھ 10 انچ تک بارش ہو سکتی ہے۔

طوفان کے پیش نظر ٹیکساس کی بڑی بندرگاہوں میں سے کچھ کو بند کر دیا گیا ہے۔

حکام نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ طوفان کے دوران بڑے پیمانے پر بجلی کی کی فراہمی معطل ہو سکتی ہے۔

اور ایسا ہوا بھی ہے، طوفان کے باعث بجلی کی بندش سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ٹیکساس کے جنوب مشرقی حصے میں صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

طوفان کے باعث امریکی ہوائی اڈوں پر 1,775 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پروازیں یونائیٹڈ ایئر لائنز کی 405 منسوخ ہوئیں۔

سمندری طوفان بیرل کی زد میں آکر ایک درخت گھر پر گرا جس سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

اس مہلک واقعے میں اس شخص کی بیوی اور بچے محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں