تہران(نیوزڈیسک) تہران میں خواتین ملازمین کی حجاب قانون کی خلاف ورزی پر ترکش ایئرلائن کے دفتر سیل کر دیا۔ترکش ایئرلائنز کے عملے نے ایران میں لازمی قرار دیئے گئے اسکارف کو پہننے سے انکار کر دیا۔ ایرانی حکام کی جانب سے انتباہ کے باوجود ملازمین نے مزاحمت کی جس پر دفتر کو سیل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں حجاب نہ پہننے پر گرفتار کی گئی 22 سالہ مہسا امینی کی دوران حراست ہلاکت کے بعد ایران بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔ یہ مظاہرے کچھ عرصے بعد ختم ہو گئے تھے لیکن بعض ایرانی خواتین نے اسکارف پہنے بغیر عوام کے سامنے آنے کا فیصلہ کر کے ملک کے نظام کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی۔
خواتین ملازمین کی جانب حجاب کے قانون کی خلاف ورزی پر گزشتہ برسوں کے دوران ایرانی حکام نے دکانیں، ریستوران، فارمیسی اور دفاتر سمیت سینکڑوں کاروبار بند کئے گئے ہیں۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،11جولائی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
