Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

سابق دوست کی جیل سے رہائی کے بعد طالبہ قتل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی نوجوان طالبہ کی تشدد زدہ لاش گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ کی تشدد زدہ لاش اس کی گاڑی کے پچھلے حصے سے ملی، لڑکی کا سابق بوائے فرینڈ عدالتی حکم پر چند روز پہلے جیل سے رہا ہوا تھا۔

نوجوان لڑکی کی لاش ریاست مسیسیپی سے 3 جولائی کو ملی، مقتول لڑکی کے والد نے جج سے درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ بیٹی کے سابق بوائے فرینڈ کو جیل سے رہا نہ کیا جائے، اگر ایسا کیا گیا تو لڑکا بیٹی کو قتل کر دے گا۔

جج نے والد کی درخواست نہ سنی اور لڑکے کی رہائی کے 5 دن بعد 22 سالہ نوجوان لڑکی کی لاش اس کی اپنی گاڑی سے ملی۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا ذمے دار لڑکی کا 23 سالہ سابق بوائے فرینڈ ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل دسمبر میں اسی لڑکے کو لڑکی پر تشدد اور اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مقتول لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور اس کے بعد لاش کو خراب بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں