Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

ہاسٹل میں چوہوں نے کئی طالبات کو کاٹ لیا

میدک(نیوزڈیسک) لڑکیوں کے ہاسٹل میں 9 طالبات کو چوہوں نے کاٹ لیا۔ اطلاع ملتے ہی طالبات کو فوری طبی امداد دی گئی اور ساتھ ہی انتظامیہ نے چوہوں کو بھگانے کیلئے ضروری اقدامات بھی کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں بدھ کی رات کو لڑکیوں کے سرکاری ہاسٹل میں چوہوں کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ نویں جماعت کی طالبات اپنے کمرے میں سو رہی تھیں کہ چوہے انہیں کاٹ کر بھاگ گئے۔

انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی طالبات کو فوری طبی امداد دی گئی اور ساتھ ہی انتظامیہ نے چوہوں کو بھگانے کیلئے ضروری اقدامات بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں