Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2مسافر بس دریامیں بہہ گئیں ،60افرادلاپتہ

کھٹمنڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافروں سے بھری 2 بسیں دریا میں بہہ گئیں۔ جس کے نتیجے میں 60 سے زائد مسافر لاپتہ ہوگئے، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ مدن آشرت ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافروں سے بھری دونوں بسیں ہائی وے کے قریب بہنے والی ترشول ندی میں گر گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس دریا میں گرنے کے بعد تیز لہر انہیں بہا لے گئی۔ اس واقعے میں 60 سے زائد مسافر بھی لاپتہ ہیں۔ فی الحال ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بس دارالحکومت کھٹمنڈو جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اینجل اور گنپتی ڈیلکس بسیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں اور حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق انہیں ان بسوں میں سفر کرنے والے کچھ مسافروں سے حادثے کی اطلاع ملی تھی۔

بس دریا میں گرنے کے بعد ان مسافروں نے تیر کر اپنی جان بچائی اور بعد میں پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

دریں اثنا، نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارائن گڑھ-مگلان روڈ سیکشن پر لینڈ سلائیڈنگ سے بسوں کے بہہ جانے کے بعد تقریباً پانچ درجن مسافروں کے لاپتہ ہونے اور ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے املاک کو ہونے والے نقصانات سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ یہ دکھ کی بات ہے۔ میں حکومت کی تمام ایجنسیوں بشمول ہوم ایڈمنسٹریشن کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ مسافروں کو موثر طریقے سے تلاش کریں اور ریسکیو کریں۔
مزیدپڑھیں :لڑکی کے گھروالوں نے ٹھکرایا نوجوان کا پرپوزل، پھر جو ہوا اس پر نہیں ہوگا یقین

یہ بھی پڑھیں