فرینکفرٹ (نیوزڈیسک)افغانیوں کے جتھے نے جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا ۔ افغان شہریوں کے ایک گروپ نے پاکستانی سفارتخانے پرپتھرائو کیا جبکہ پاکستانی پرچم کو جلانے کی ناکام کوشش کی ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق جرمن حکام کی جانب سے افغان شہریوں کو پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وہ پرتشدد پراترآئے اور قونصل خانے کی عمارت پر پتھراؤ کیا، جس سے کشیدگی بڑھ گئی۔جرمن پولیس نے دو افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا ، مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ویڈیو فوٹیج کی مدد سے انتشار پھیلانے والوں کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک ہے ۔
اس واقعے کے ردعمل میں پاکستانی سفارتی حکام نے برلن میں جرمن وزارت خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔ جرمن حکام نے پاکستانی سفارتکاروں کو یقین دلایا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔پاکستانی دفتر خارجہ جرمن حکام کو سفارتی سطح پر باضابطہ احتجاج درج کرانےکیلئے طلب کرنے پر غور کر رہا ہے، جو صورتحال کی سنگینی اور سفارتی مشنوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافے کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس واقعے نے سفارتی احاطے اور اہلکاروں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے، جس سے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی پروٹوکول اور میزبان ممالک اور سفارتی مشنوں کے درمیان بہتر تعاون کا مطالبہ کیا ۔
اس سے قبل پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا کہ وہ دہشت گرد گروپوں بشمول ان کے سرپرستوں اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کریں۔اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دار افراد اور گروہوں کے ٹھوس ثبوت فراہم کیے ہیں۔
معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر اغواء، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج


