Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر نشر کرنے پر کینیڈا میں آسٹریلوی ٹی وی بند

کینیڈا (نیوزڈیسک) کینیڈین حکومت نے بھارتی وزیرِخارجہ ایس جے شنکر کی پریس کانفرنس نشر کرنے پر آسٹریلوی ٹی وی چینل پر اپنے ملک میں پابندی عائد کردی۔ ایس جے شنکر نے اس پریس کانفرنس میں کینیڈا میں سِکھ علیٰحدگی پسندوں کے حوالے سے ریمارکس دیئے تھے۔ ایس جے شنکر نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان پائی جانیوالی کشیدگی پر کھل کر تنقید کی تھی .

بھارتی حکومت نے وزیرِخارجہ کا انٹرویو نشر کرنے پر آسٹریلوی ٹی وی کی کینیڈا میں بندش کی مذمت کرتے ہوئے اِسے اظہارِ رائے کی آزادی کے منافی اقدام قرار دیدیا۔کینیڈا میں انڈین کمیونٹی کیلئے آسٹریلیا ٹوڈے اہم چینل ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جایسوال نے کہا کہ ایک طرف تو کینیڈین حکومت اظہارِ رائے کی آزادی کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف آسٹریلیا ٹوڈے کی نشریات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ سب بہت کچھ عجیب ہے۔ آسٹریلیا ٹوڈے آسٹریلیا میں آباد انڈین کمیونٹی سے متعلق خبریں اور تجزیے پیش کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے درمیان مختلف معاملات پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔ گزشتہ برس کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد تفتیش کاروں نے اس قتل میں ملوث افراد کے گھر گھیرا تنگ کردیا ہے۔ بھارت کے سفیر سنجے ورما کو بھی اس حوالے سے پرسن آف انٹریسٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس پر دو طرفہ تعلقات میں خاصی کشیدگی در آئی ہے۔
دوسرا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

یہ بھی پڑھیں