Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ نئی دہلی آتشی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ نئی دہلی آتشی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ قبل ازیں نئی دہلی الیکشن میں حکمران جماعت بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، دوسری جانب وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے اور پارٹی کی شکست پر رنجیدہ کارکنان میں‌غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ، نتائج ماننے سے انکار کردیا تھا

وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے آج گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا۔عام آدمی پارٹی کنوینر اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال کے بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے پر مستعفی ہونے کے بعد آتشی نے گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

بی جے پی نے 70 میں سے 48 اسمبلی نشستیں حاصل کر کے 27 سال بعد دہلی میں واپسی کی ہے، وہیں عام آدمی پارٹی نے 22 پر کامیابی حاصل کی، جبکہ راہول گاندھی کی جماعت کانگریس 5 فروری کے انتخابات میں کوئی بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
معروف باکسر آئرش باکسر جان کوونی سپر فیدر ویٹ دوران میچ چوٹ لگنے سے ہلاک

یہ بھی پڑھیں