Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

بیوی کی انسٹاگرام ویڈیو نے شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا

چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بیوی کی انسٹاگرام ویڈیونے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔

یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔

خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نےانسٹاگرام کی ریل بنائی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

خاتون کے شوہر ٹریفک کانسٹیبل اجے کنڈو کو بھی معطل کر دیا گیا۔

اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل کو ان کی اہلیہ کے عمل کی سزا نہیں ملنی چاہیے تھی جبکہ کچھ نے سوشل میڈیا پر ریل بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ معطلی کا فیصلہ غلط ہے اس نے تو بس تفریح کی تھی جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ ریل بنانے کی لت کیا ہو چکی ہے؟ لوگوں کو کچھ اور کام کرنا چاہیے۔


مزیدپڑھیں:کے پی حکومت کسی بھی افغان مہاجرکو زبردستی نہیں نکالے گی، علی امین گنڈاپور کا اعلان

یہ بھی پڑھیں