Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر ، ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیے

بھارت تاحال پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے اثر سے باہر نہ آسکا اور اس نام نہادجمہوریت کے سب سے بڑے علمبردار ہونے کے دعویدار ہندو انتہا پسند ملک نے سچ دکھانے پر غیر ملکی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے ترک نشریاتی ادارے کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا ہے جبکہ بھارتی عوام بھی ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انڈین عوام ترکیے کو سیاحتی مقام کے طور پر بھی نظر انداز کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں دو چینی میڈیا اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔بھارت کی جانب سے چین کے سرکاری انگریزی اخبار گلوبل ٹائمز اور چین کی سرکاری نیوز ایجنسی Xinhua کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کئے گئے ہیں۔

چین میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد خبر رساں اداروں نے آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نقصان پہنچنے سے متعلق رپورٹس چلائیں، بھارتی سفارتخانے نے گلوبل ٹائمز کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ برائے مہربابی خبریں چلانے سے پہلے ان کی تصدیق کر لیا کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت حکومت پاکستان کے کئی سرکاری اداروں اور صحافیوں کے اکاؤنٹس بھی بھارت میں بلاک کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں