ایران(نیوز ڈیسک) ایران اور اسرائیل کی جاری کشیدگی میں امریکی مداخلت پر ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جس کے نتیجہ میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اگر اسٹریٹ آف ہرمز کی بندش ہوتی ہے تو برینٹ خام تیل کی قیمت عارضی طور پر 90 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ یہ تعطل زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گا۔
یہ آبی گزرگاہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے، اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں اسے دوبارہ کھولنے کی عالمی سطح پر فوری کوششیں متوقع ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق اگر یہ راستہ مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے تو روزانہ تقریباً 30 لاکھ بیرل تیل کی فراہمی میں کئی مہینوں تک خلل آ سکتا ہے۔ تاہم، ایرانی تیل کی برآمدات میں کمی اور چین کی طلب میں سستی اس قیمت میں اضافے کو محدود کر سکتی ہے۔
فی الحال برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 77 ڈالر فی بیرل ہے۔
اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں قیدی پر بدترین تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے سے فارغ
