Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

271 افراد کی ہلاکت، ایئر انڈیا کو شوکاز نوٹس جاری، تادیبی کارروائی کا عندیہ

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی شہری ہوا بازی کے ریگولیٹر ’ڈی جی سی اے‘ نے ایئر انڈیا کے ’اکاؤنٹیبل مینیجر‘ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، فضائی حادثے میں 271 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایئر انڈیا کے عملے کی تعیناتی اور ڈیوٹی اوقات میں سنگین خلاف ورزیوں کے انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے، جنہیں قواعد کے برخلاف صرف اندرونی منظوری پر تعینات کیا گیا۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ اس طرح کی خلاف ورزیاں ہوابازی کی حفاظت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

یہ المناک حادثہ 12 جون 2025 کو پیش آیا تھا جب ایئر انڈیا کی پرواز AI171، جو احمد آباد سے لندن جا رہی تھی، دورانِ پرواز تباہ ہو گئی۔ جہاز میں سوار 242 افراد میں سے صرف ایک مسافر زندہ بچ پایا، جبکہ زمین پر موجود مزید 30 افراد ہلاک ہوئے، مجموعی ہلاکتیں 271 تک پہنچ گئیں۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھارت کے علاوہ امریکا کے ہوابازی حکام، بوئنگ اور دیگر ادارے بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔ ڈی جی سی اے نے اس واقعے کے بعد تمام ایئر لائنز کو عملے کی تعیناتی اور تربیت سے متعلق قواعد کی مکمل پابندی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں مزید کمی، قائمہ کمیٹی خزانہ نے تجویز منظور کرلی

یہ بھی پڑھیں