Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

تیل کی تجارت، امریکہ نے 20 ایرانی کمپنیوں سمیت 115افراد ، بحری جہازوں پر پابندی لگا دی

واشنگٹن (اوصاف نیوز)ایران سے تیل کی تجارت، امریکہ نے 20 کمپنیوں سمیت 115افراد پر پابندی عائد کردی، متعلقہ کمپنیوں کےامریکہ میں اثاثےضبط کر لیے گئے۔ایران سے منسلک 115افراد، اداروں اور بحری جہازوں پربھی پابندیاں عائد کردی ۔

امریکا نےایرانی شپنگ نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں، ایران سے منسلک 115افراد، اداروں اور بحری جہازوں پربھی پابندیاں عائدکردی ۔امریکی محکمہ خزانہ کاکہنا ہےکہ ہم نےعلی شمخانی کی شپنگ کمپنی پرپابندیاں عائد کیں

،علی شمخانی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کےمشیرہیں،امریکا نےاس اقدام کو 2018 کے بعد سے ایران سے متعلق سب سے اہم پابندی قرار دیا۔امریکی محکمہ خزانہ کاکہنا ہےکہ ایران پرنئی پابندیوں سے تیل کی عالمی منڈی متاثر نہیں ہوگی

امریکہ کا کہنا تھا کہ علی شمخانی بدعنوانی کا فائدہ اٹھا کراربوں ڈالر کا منافع حاصل کرتےہیں،منافع کا بڑاحصہ ایرانی حکومت کو سہارا دینے کے لیےاستعمال ہوتا ہے۔

پاکستان کی خلائی میدان میں بڑی کامیابی: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ

یہ بھی پڑھیں