Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسلام آباد :سلنڈر دھماکے سے 4گھر زمین بوس،دولہا دلہن سمیت8افراد جاں بحق

اسلام آباد(اوصاف نیوز ) وفاقی دارالحکومت کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو کے ایک شادی والے گھر میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔

سلنڈر دھماکے کے بعد علاقے میں چیخ وپکار مچ گیا، اور شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامیہ اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق گھر میں شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک سلنڈر دھماکا ہوگیا۔ اس دھماکے سے اطراف کے بھی کئی گھر متاثر ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گھروں سے 5 لاشیں اور 10 زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔ مرنے والوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔

اے ڈی سی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تین زخمی دم توڑ‌ گئے۔ پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

اے ڈی سی نے مزید بتایا کہ شادی والا گھر ہونے کے باعث لوگ زیادہ موجود تھے۔ سلنڈر دھماکا صبح کے وقت ہوا۔ تین گھر مکمل تباہ اور چوتھا متاثر ہوا ہے جب کہ ساتھ والے گھروں کا اسٹرکچر بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو کے بعد واقعہ کے محرکات کا بھی جائزہ لیں گے۔

پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے اور متاثرہ گھر مکمل تباہ ہونے پر لاشیں سرد خانے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں سرد خانے منتقل کی جائیں گی۔ میتوں کی وصولی اور پوسٹمارٹم کا فیصلہ لواحقین کریں گے۔
مزید پڑھیں:خواب دیکھ رہا ہوں، حجاب پہنی بیٹی بھارت کی وزیراعظم بنے گی، اویسی

یہ بھی پڑھیں