ٹوکیو(اوصاف نیوز) جاپان کی وزیراعظم نے ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے اور 8 فروری کو قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق، جاپان کے اسپیکر نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 7 کے تحت ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایوانِ زیریں کے تمام 465 ارکان کی مدتِ ملازمت ختم ہو جائے گی۔
پارلیمنٹ کے تحلیل ہونے کے بعد ملک میں بجٹ اور دیگر اہم مذاکرات عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں تاکہ قبل از وقت انتخابات کے انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔
وزیراعظم کے مطابق، ان کا مقصد عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کرنا اور اپنی پارٹی کے لیے ایک مضبوط مینڈیٹ حاصل کرنا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، انتخابات کے دوران ملک میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو جائیں گی اور تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہمات کا آغاز کر دیں گی۔
مزید پڑھیں: استعمال شدہ موبائل فونز کی کسٹم ویلیو پر نظر ثانی، 4 بڑے برانڈز کے 62 ماڈلز سستے ہوں گے


