Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

والد کی رہائی مہم کے لیےامریکا جانے والے عمران خان کے بیٹے لندن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان امریکا کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے جیل میں بند اپنے والدکی رہائی کامعاملہ اٹھانےامریکا گئے تھے جہاں انہوں نے متعدد کانگریسی رہنماؤں سےملاقاتیں کیں۔

کانگریس مین بریڈ شرمین، کیلی فورنیا سے مائیک لیون، ہاؤس فارن افئیرز اکیڈمی کے ریکنگ رکن گریگوری میکس، جم کوسٹا، ٹیڈ لیو، بلی سن اور ہوریسن سے ملاقاتیں ہوئیں۔

بانی کے بیٹوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےاہم ساتھی رچرڈ گرینل سےبھی ملاقات کی لیکن ان کے بیٹوں کو ٹرمپ انتظامیہ سےملاقات کا وقت نہ مل سکا۔

دورے کے دوران کسی اہم امریکی میڈیا پلیٹ فارم سے انٹرویو کا اہتمام بھی نہ ہوسکا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےکہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے، ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔
مودی کولینے کے دینے پڑ گئے، آپریشن سندور کی خفت مٹانے کی ناکام کوششمزید پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں