کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے ہفتے کے پہلے دن ہی ریکارڈ قائم کردیا، کیونکہ بینچ مارک KSE-100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 73ہزار کی سطح کو عبور کردیا۔آئی ایم ایف کے ایک اور پیکیج کو حاصل کرنے کے عمل، معاشی بحالی کے اشارے کے درمیان، مارکیٹ میں خریداری کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
جیسے ہی کاروبار شروع ہوا، خریدار73000 کی نفسیاتی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے بینچ مارک KSE-100 انڈیکس کو ایک اور تاریخی نشان پر لے جانے میں کامیاب ہوگئے ۔پیر کو، حصص کی قیمتوں میں 392 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور انڈیکس 73،134 پوائنٹس پر ریکارڈ قائم کرتا ہے۔گزشتہ ہفتے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے بینچ مارک KSE-100 انڈیکس میں کلیدی پالیسی ریٹ میں کمی کی امید پر 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

