ماسکو(کامرس ڈیسک)روس اور چین نے باہمی تجارت کےلیے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل ختم کردیا۔
ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اور چین کی باہمی تجارت میں اب ایک ڈالر بھی استعمال نہیں کیا جاتا۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس وقت 90 فیصد سے زائد سودے دونوں ممالک کی قومی کرنسیوں میں کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے اسے روکنے کی مسلسل کوششوں کے باوجود روس اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون فعال طور پر ترقی کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں :سولر پینل بنانے والی بڑی کمپنی میں آتشزدگی، پیداوار متاثر
واضح رہے کہ چند سال قبل روس اور چین نے تجارتی معاملات میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لاکر اپنی کرنسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا فیصلہ کیا تھا، ماسکو اور بیجنگ حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

