Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

نان فائلرز کی کیٹیگری ختم، جائیداد اورانٹرنیشنل سفر، اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف بی آر کا نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ ، ان پابندیوں میں 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی

جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ۔ ٹیکس بڑھانے کیلئے ایف بی آر نے نان فائلرز کیلئے متعدد پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر دیا جائے گا۔ ابتدائی پابندیوں میں جائیداد کی خریداری، گاڑیوں کی خریداری، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری، کرنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ) شامل ہیں۔

حکومت نان فائلر کیٹیگری ختم کر رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ افراد جو پہلے لین دین پر ٹیکس ادا کرنے سے بچنے کیلئے معمولی فیس ادا کرتے تھے، اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لانگریال نے انکشاف کیا کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کیلئے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائیں گی، جن میں ابتدائی طور پر 5 کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، یہ اقدامات ایف بی آر کے تبدیلی کے منصوبے کا حصہ جسے وزیر اعظم کی منظوری مل چکی ہے۔

سرکاری عہدیدار کے مطابق اس اقدام کو ایک آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا اور ایف بی آر پہلے ہی اس کے قواعد پر کام کر رہا ہے اور قانون کی وزارت کو اس عمل میں شامل کر رہا ہے۔

ہم جدید مشین لرننگ اور الگورتھمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے فیس کی مد میں جمع ہوئے جبکہ ان افراد سے ممکنہ ٹیکس ریونیو ابھی بھی وصول نہیں کیا جا سکا، نئی پالیسیوں کے تحت، نان فائلرز کو روایتی بینک اکاؤنٹس کھولنے سے روکا جائے گاایف بی آر ملک بھر میں اہم داخلی مقامات پر آٹومیشن اور افرادی قوت کو بڑھا رہا ہے۔
پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض: آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہو گا

یہ بھی پڑھیں