نیویارک(نیوزڈیسک)مشرق وسطیٰ میں کشیدہ حالات، حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
دسمبر کی ترسیل کیلئےبرینٹ کروڈ کے سودے 13 سینٹ یا 0.18 فیصد اضافے کے بعد 71.83 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کی ترسیل کیلئے سودے 14 سینٹ یا 0.21 فیصد اضافے کے بعد 68.31 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں خام تیل اور ایندھن کے ذخیرے میں 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 21 لاکھ بیرل کی کمی متوقع ہے۔
ہانیہ عامر کا ہم اسٹائل ایوارڈز میں نچ پنجابن پر ڈانس وائرل


