Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

اسلام آباد میں سیکیورٹی خطرات ،جمعۃ المبارک کے بعد تمام بینکس بند کردیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں‌ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کے پیش نظر اسلام آباد حکام نے یکم نومبر (آج) جمعہ کی نماز کے بعد وفاقی دارالحکومت کے دائرہ اختیار میں واقع نجی بینکوں کی تمام شاخیں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں واقع ایک نجی بینک میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے بھی روزنامہ اوصاف کو تصدیق کی کہ شہر کے تمام بینک آج دوپہر 2 بجے کے بعد بند رہیں گے تاہم خودکار ٹیلر مشینیں (اے ٹی ایم) معمول کے مطابق کام کریں گی۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتیوں کا ایک سلسلہ دیکھنے کے بعد آیا، جس میں ایک جان بھی چلی گئی۔ مزید برآں، دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کے 26 الگ الگ واقعات رونما ہوئے، مقامی پولیس ابھی تک کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کر سکی۔

حالیہ ڈکیتیوں کے جواب میں، اسلام آباد پولیس نے شہر بھر میں 1,500 سے زیادہ پولیس اور فرنٹیئر کور (FC) کے اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ 600 بینکوں اور مالیاتی اداروں کے باہر بھی سیکیورٹی بڑھا دی۔

بینکوں کو بھی اپنے سیکیورٹی گارڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں۔
لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر،  لاک ڈاون، سکول بند کرنے کا عندیہ

یہ بھی پڑھیں