Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر،  لاک ڈاون، سکول بند کرنے کا عندیہ

لاہور(نیوزڈیسک)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا آج تیسرا نمبر ہے، اسموگ بڑھنے کے باعث گرین لاک ڈاؤن بھی جاری ہے جبکہ مختلف شاہراؤں پر چنگچی رکشوں ،تعمیراتی کاموں پر پابندی سے رکشہ ڈرائیورز اور مسافر مشکلات کا شکار ۔سموگ کے بڑھتے ہی حکومت نے عوامی صحت کو دیکھتے ہوئے گرین لاک ڈاون لگایا، جس پر تین روز بعد عملدرآمد کیلئے ناکے لگا دیئے ۔

شملہ پہاڑی سے ایجرٹن روڈ پر رکاوٹیں کھڑی ، چنگچی رکشوں کا داخلہ بند۔مسافر شدید مشکلات کاشکار،پیدل چل کر دفاتراور کاروباری مراکز میں جانے پر مجبور ہوگئے ۔شملہ پہاڑی سے ایمپریس روڈ،ڈیوس روڈ ، کوئین میری روڈ پر تو چنگچی رکشوں کی آمدورفت میں کمی ،گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، ریلوے ہیڈ کوارٹرز روڈ پر تاحال چنگچی رکشے موجود ۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند اور جرمانے ۔پنجاب حکومت نے اسموگ کی صورتحال کے پیش نظر خصوصی بچوں اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو اسکول آنے سے روک دیا،حکومت کا سکول بند کرنے پرغور جبکہ خصوصی تعلیم کے تمام اسکولوں کو آن لائن کلاسز کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسموگ ختم کرنا ایک رات،ایک مہینے یا ایک سال کا کام نہیں، کئی سال لگ جائیں گے، اسموگ کو ختم کرنے کے لیے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا، بھارتی پنجاب میں بھی اقدامات کیے جائیں تو فضا بہتر ہوگی، اسموگ کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
مریم نواز کاکاشتکاروں کومفت گرین ٹریکٹر دینے کا اعلان،بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں