لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پیٹر ولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اضافہ کردیا، ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ۔پیٹر ولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔
خاندان میں شادیاں جینیاتی امراض کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ :طبی ماہرین



