اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں کو ابتک کیے گئے جرمانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو ابتک 1 ارب 95 کروڑ 45 لاکھ روپے کے جرمانے کئے۔ کے الیکٹرک کو2015 سے ابتک 32 کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا
، نیپرا دستاویزات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مجموعی طور پر 1 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ جرمانہ ہوا۔بجلی کی ٹرانسمیشن کمپنیوں کو مجموعی طور پر 5 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ ہوا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو مجموعی طور پر 74 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا
2022-23 میں مہلک حادثات کے باعث قیسکو کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔ملتان الیکٹرک سپلائی کو 2020 سے 2023 تک 4 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔آئیسکو کو 2017 سے ابتک 10 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے۔ نیپرا فیسکو کو 2017 سے ابتک مجموعی طور پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔
نیپرا حیسکو کمپنی کو 2017 سے لیکر ابتک 15 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، لاہور الیکٹرک سپلائی کو رواں مالی سال 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا،۔این ٹی ڈی سی کو 2016 سے گزشتہ مالی سال تک 4 کروڑ 60 لاکھ جرمانہ ہوا۔پیداواری کمپنی جینکو ون کو 2018 سے 2020 تک ایک کروڑ 10 لاکھ جرمانہ ہواجینکو 2 کو 25 کروڑ ، جینکو 3 کو 3 کروڑ 55 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
ٹرمپ انتظامیہ کی اہم عہدوں پر تعیناتیاں شروع، سوزی ویلز وائٹ ہاوس کی چیف آف اسٹاف مقرر



