واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ میں صدارتی الیکشن کے بعد نئی ٹرمپ انتظامیہ نے اہم عہدوں پر تعیناتیاں شروع کردیں، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی منیجر سوزی ویلز کو وائٹ ہاوس کا چیف آف سٹاف مقرر کردیا،
سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونیوالی پہلی امریکی خاتون ہیں ۔سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور اسپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، سوزی ویلز 2016ء اور 2020ء دونوں کی کامیاب مہموں کا ایک لازمی حصہ تھیں۔ ان کا عالمی سطح پر احترام کیا جاتا ہے۔
پنجاب میں دھند کا زور، موٹروے ایم 2 لاہو ر سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
