لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے 6 اضلاع میں ماحول دوست گرین بس(Green Bus) سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پنجاب کے عوام کیلیے سفری سہولتوں کو بہتر بنا رہے ہیں، گرین بس سروس سے خاص طور پر خواتین فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گرین بسوں کا دائرہ مرحلہ وار صوبے بھر میں پھیلا رہے ہیں، پنجاب کی تمام 148 تحصلیوں میں بسیں چلائیں گے۔
مزیدپڑھیں:ومبلڈن میں سرینا ولیمز کی واپسی، انگوٹھی، گھڑی اور ناخنوں نے توجہ سمیٹ لی
انہوں نے کہا کہ گرین بسیں سستی سواری کے ساتھ ماحول دوست بھی ہیں، عوام کو کم سے کم کرائے میں سفری سہولیات دیں گے۔
مزید پڑھیں۔مومنہ اقبال ہراسانی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم
