Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

سولر پینل کی قیمت گرنےکے بعد سولر بیٹری کی قیمتوں میں بھی بڑ ی کمی،ڈیلرز پریشان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی گرگئی ہے۔ڈیلرز کے مطابق سولر پینلز کے بعد اب سولر بیٹری کی قیمت میں بھی 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔ڈیلرز نے بتایا کہ ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئے ہیں جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی ہے۔

ڈیلرز نے مزید بتایا کہ سولر پینلز ریٹس کم سطح سے بڑھانے کی کوشش ناکام ہوئی، بڑے امپورٹرز کی جانب سے 33 روپے واٹ تک بڑھائی گئی قیمتیں کم ہونے لگیں جبکہ پنجاب میں اسموگ اور سرد موسم کے سبب پینلز کی فروخت سست رہی اور چند برانڈز کی جانب سے سولر انورٹر ریٹس میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتا درجہ حرارت اور مہنگی بجلی سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ اپنے گھروں میں سولر پینل لگا رہے ہیں۔

پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا طوفان ، 24اشیاء کی قیمتیں بڑھیں،حکومتی رپورٹ جاری

یہ بھی پڑھیں