کراچی (او صاف نیوز)کراچی(نیوز ڈیسک) آج بروزپیر،14اپریل، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ 1543 روپے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے پر جا پہنچے۔
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس 18 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 1800 روپے مہنگا ہوگیا۔
امریکہ اور چین کی ٹیرف جنگ نے سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں کو پر لگادیئے، سونا مزید مہنگا ہوکر عالمی و مقامی سطح پر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
| سونا | سونا فی گرام | سونا فی 10 گرام | سونا فی تولہ | سونا فی ترے اونس | سونا فی کلو گرام |
|---|---|---|---|---|---|
| 24K | 29,224.00 | 292,238.00 | 340,860.00 | 373,971.00 | 29,223,752.00 |
| 22K | 26,789.00 | 267,887.00 | 312,458.00 | 342,810.00 | 26,788,667.00 |
| 21K | 25,571.00 | 255,710.00 | 298,255.00 | 327,228.00 | 25,571,000.00 |
| 18K | 21,918.00 | 219,180.00 | 255,647.00 | 280,481.00 | 21,918,000.00 |
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا مزید 18 ڈالر مہنگا ہوکر 3236 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین روز کے دوران مجموعی طور پر 19 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
پاکستان میں 340,860.00 پاکستانی روپے ہے جبکہ 10 گرام سونا تقریباً 292,237.52 روپے ہے۔یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والی تبدیلیوں سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، جو کرنسی کی قدروں اور سونے کی قیمتوں کے درمیان تعلق کو نمایاں کرتے ہیں۔
| شہر | سونا 24 قیراط فی تولہ | سونا 22 قیراط فی تولہ |
|---|---|---|
| کراچی | 340,860.00 | 312,455.00 |
| حیدرآباد | 341,060.00 | 312,655.00 |
| لاہور | 341,010.00 | 312,605.00 |
| ملتان | 340,930.00 | 312,525.00 |
| اسلام آباد | 340,960.00 | 312,555.00 |
| فیصل آباد | 341,030.00 | 312,625.00 |
| راولپنڈی | 341,210.00 | 312,805.00 |
| کوئٹہ | 340,930.00 | 312,525.00 |
بین الاقوامی سونے کی قیمت $3,230.97 فی اونس ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ عالمی منڈی کی وجہ سے پاکستان میں قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔
اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی


