Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

گندم کی قیمت میں تین دن کے اندر بڑی کمی

لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب میں تین دن کے اندر گندم کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی قیمتوں میں 900 روپے فی من تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ روز گوجرانوالہ ڈویژن کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3100 روپے فی من تک کی کمی ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلور ملز کو 3000 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے تناظر میں ملک بھر میں گندم، آٹے اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد فلور ملز مالکان، غلہ منڈی اور عام دکانداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سیلاب کے سبب اجناس کی رسد متاثر ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ہونے والا اضافہ مصنوعی ہے۔

ماہرین کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافے کا تعلق سیلاب کے بجائے ذخیرہ اندورزی اور منافع خوری سے ہے،گذشتہ دو ہفتے کے دوران ملک بھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت جو پہلے 1450 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، بعض علاقوں میں بڑھ کر 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: نان رجسٹرڈ موبائل فونز خرید و فروخت جرم قرار

یہ بھی پڑھیں