Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

عالمی طاقتوں کی مداخلت اورمظالم کی داستان

کوئی امریکاسے پوچھے کہ سات سمندرپارسے ہزاروں میل کی مسافت طے کرکے کبھی مشرق وسطی کبھی خلیج کی ریاستوں کبھی جنوبی ایشیااورسینٹرل ایشیاء میں لالشکراورسازشیں لے کر کیوں نازل ہوتاہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ یہ موت فروخت کرنے اورزندگی خریدنے آتاہے۔اس خواہش میں مہم جوئی توسیع پسندی مجرمانہ کاروبارطاقت کابیجااستعمال اور مذہبی جنونیت کا عنصر بھی شامل ہے اگرامریکاکوانسان اورانسانیت امن وآشتی سے الفت ہوتی، اگراسے غربت جہالت مفلسی بیماری سے نفرت ہوتی تویہ دنیاجنت کانظارہ پیش کر رہی ہوتی۔ان مقاصدکوپانے کیلئے جنگ وجدال،آگ وخون کے سمندرسے دنیاکونہیں گزرناپڑتا،نہ گولہ بارودکی ضرورت ہوتی بس صرف جیواورجینے دو،انسان اور انسانیت کے اعلی اصولوں کی پاسداری طاقتوراور کمزورکابرابری کی بنیادپراحترام بلاامتیاز رنگ ونسل ومذہب، باہمی احترام کسی قوم کی آزادی اس کی سرحدوں کے تقدس کوتسلیم کرنابنیادی شرائط ہیں اوایک اہم پہلویہ بھی ہے کہ کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنابہت ضروری ہے مگرموت کاسوداگر اور زندگی کا خریدارنام نہادامن وآشتی کے دعویدارہے جس نے اپنے ملک کے چاروں طرف طویل اوردیوقامت حفاظتی دیواریں اور فصیلیں بنارکھی ہیں،اس میں بسنے والے انسان بھی نظر آتے ہیں اورانسانیت سے بھی واقف ہیں،آزاد بھی ہیں اورگولہ بارودکے زہرسے محفوظ بھی۔ غریب بھوک وافلاس وبیماری کے مارے کمزور ناتواں انسان اورممالک بچارے کیاان کی سرحدوں میں دراندازی کرسکیں گے۔یہ قوت توان شکارکی تلاش میں محوپرواز عقابوں کوحاصل ہے جوجہاں چاہیں حملہ آورہوجائیں اورانسان اورانسانیت کے جسم سے بوٹی بوٹی نوچ لیں۔
خونی عقابوں کاٹولہ جوننگے بھوکے انسانوں کی لاش کوگولہ بارودمیں بھون کرنوچنے والے دہشتگرد عقاب اپنے ہی ہاتھوں ستائے ہوئے انسانوں میں دہشت گردتلاش کرکے شکارکرنے پرآمادہ اوربضد ہیں۔ان دہشت گردعقابوں کے اپنے بھی کوئی اصول نہیں ہیں اور شکارکی تلاش میں کبھی خودبھی دست وگریباں ہوتے رہے ہیں۔1950میں برطانیہ فرانس اور امریکا نے ایک سہ فریقی معاہدہ کیا تھاجس کے تحت مشرق وسطی کی تمام سرحدوں کی سلامتی کی ضمانت اس شرط پردی گئی تھی کہ کوئی فریق جارحیت کا ارتکاب نہیں کرے گامگرحرص وہوس کے مارے مغرب کوکہاں قرار۔6سال ہی اس معاہدے کوگزرے تھے کہ برطانیہ اورفرانس نے نہرسویزپرحملہ کردیا،یہ ایک الگ داستان ہے۔ سردست امریکااوراس کے موجودہ اتحادیوں کے تین بنیادی مفادات زیرِقلم ہیں۔ پہلامفادیہ ہے کہ خلیج کے ممالک سے جہاں سے دنیاکی سا ٹھ فیصدتیل کی ضرورت پوری ہوتی ہے ان کے وسائل پر قبضہ کرکے اس علاقہ میں ان کی اجارہ داری قائم ہو۔)اس دوڑمیں سوویت یونین بھی شامل رہاہے) امریکی پالیسی کے تحت امریکااسرائیل کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرنے کے علاوہ اس کی آزادی اوروجودکواس قدرمضبوط کرناچاہتاہے کہ اسرائیل کے خوف سے عرب ممالک پریشان اوردبے رہیں اوراس کی آڑمیں امریکی پالیسوں کوعربوں پرمسلط کیاجاتا رہے، جبکہ دوسری حکمت عملی یہ ہے کہ بعض عرب ریاستیں جن میں سعودی عرب،مصر، اردن اورخلیج کی دیگر بادشاہت اورحاکمیت پرمشتمل ریاستوں کے اقدارکے تحفظ اوراسرائیلی خوف سے نجات دلانے کی یقین دہانی پرنام نہاددوستی کے نام پرامریکانے ان کی معیشت اقتصادیات اوردفاعی شعبوں پراپنی اجارہ داری قائم کرلی ہے،سلامتی کے خوف میں مبتلا سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ریاستوں میں امریکی فوجیں موجود ہیں۔ایک طرف امریکی فوجوں اورساماں حرب کے اخراجات ان ممالک کو برداشت کرنے پڑرہے ہیں تودوسری طرف امریکی فوجوں کی ان ریاستوں میں موجودگی اسرائیل کیلئے تحفظ اورسلامتی کاباعث ہیں۔
ایران میں انقلاب کے بعدامریکااپنے ایک معتمد سے محروم ہوگیا۔اس تبدیلی کے باعث امریکا نے سریع الحرکت فوج تیارکی جس کامقصدخلیج اور ساری دنیامیں اپنے مفادات کا تحفظ بذریعہ طاقت کرناتھا۔عر اق، شام،لبنان امریکی تسلط سے آزادمگرسوویت یونین کے زیراثرتھے۔ایران کو کھونے کے بعدامریکا نے عراق کواپنے حصارمیں لے لیاچونکہ ایران عراق میں سرحدی ودیگر ایشوزپر شدیداوردیرینہ اختلافات اورتنازعات تھے، امریکانیاس کافائدہ اٹھاکرایران کے انقلاب کوناکام بنانے کیلئے دونوں میں جنگ کرانے میں کامیاب ہوگیا۔8سالہ عراق ایران جنگ نے دونوں ملکوں کوشدیدجانی ومالی نقصانات سے دوچار کیاجبکہ اسلحہ ساز فیکٹریاں رکھنے والے امریکا سمیت دیگرممالک نے ان دونوں ممالک کو83 بلین ڈالرکااسلحہ فروخت کیا۔
ایران کوبھی سرحدی تنازعات اوردیگردعوں کی تکمیل کی صورت صدامی اقتدارکے خاتمے میں نظرآئی۔جنگ کی بساط بچھائی گئی۔خلیج کی ریاستوں کو عدم تعاون کاسگنل دیاگیا،خلیج سے باہراسلامی ملکوں کوجنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی یاغیرجانب داررہنے کوکہاگیا۔مغربی اتحادیوں کے یہاں جنگ کا طبل بجایاگیا۔ ریہرسل شروع کردی گئی۔خلیجی ریاستوں کو اپنے تحفظ کے نام پراسلحہ خریدنے کاحکم دیاگیا۔اس خلیجی جنگ کی وجہ سے امریکی دفاعی صنعتوں کو تقریباً210بلین ڈالرصرف خلیجی ممالک کی طرف سے ملے تھے جس میں سعودی عرب نے تقریبا 60بلین ڈالرکااسلحہ امریکاسے خریدااورٹرمپ کے دورِحکومت میں 300بلین ڈالرکے معاہدوں پردستخط کرکے اسلحہ ساز کمپنیوں کونئی زندگی عطاکردی گئی۔
امریکی ایماپراسرائیل عراق سے چھیڑ چھاڑ اور فلسطینیوں پرمظالم کی رفتاربڑھاچکاتھا۔ ماسوائے دوتین ممالک کے تمام خلیجی ریاستیں عراق کے خلاف امریکاکے پہلومیں کھڑی تھیں ۔امریکی ایماپرکردوں کی تحریک میں تیزی آچکی تھی۔امریکی خفیہ ایجنسیاں اورادارے فرقہ وارانہ صوبائیت لسانیت اورعلاقائیت کے سوئے ہوئے فتنے کو جگانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔عراقی تینوں افواج میں نفاق کی سازشیں کامیاب ہوچکی تھیں، سیکولرازم اور اشتراکیت کاپرچارکرنے والے صدام حسین کاخیال تھاکہ وہ مختلف المذاہب اور فرقہ واریت اورصوبائیت کے فتنے کوختم کرکے ایک عراقی قوم پرست عوام تیارکرچکے ہیں۔
ادھربش نے جنوری2002کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں عراق پرحملے کیلئیجوازپیش کرتے ہوئیعراق کوبدی کامحورقراردیتے ہوئے الزام لگایاکہ کہ عراق کے پاس دنیاکے سب سے زیادہ تباہ کن ہتھیارہیں جبکہ خودامریکاکی سپیکرپیلوسی نیبش کو عراق کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کی اجازت دینے والی عراقی قرارداد کی مخالفت کی تھی۔بش کے سب سے بڑے اتحادی برطانوی وزیراعظم نے اپنے دور اقتدارکے پہلے چھ سالوں میں برطانوی فوجیوں کوپانچ بارلڑائی کاحکم دیا،جوبرطانوی تاریخ میں کسی بھی دوسرے وزیر اعظم سے زیادہ تھا۔اس میں 1998ء اور 2003ء دونوں میں عراق،کوسوو (1999)، سیرالیون(2000 ) اورافغانستان(2001 ) شامل تھے جبکہ اس وقت کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے بھی عراق پرحملے کوغیر قانونی قراردیابلکہ جنیوامیں انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ کے مطابق،عراق پرحملہ نہ تومسلح حملیکے خلاف اپنے دفاع میں تھااورنہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادکے ذریعے طاقت کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی اوراس طرح اسے جارحیت کی جنگ کاجرم قراردیاگیاتھا۔ عراقی جنگ میں4.7 ملین لوگ مارے گئے،عراق کے450بلین ڈالرکا پٹرول چرالیا گیا۔ خود 2020میں،نیٹا کر افورڈ، بوسٹن یونیورسٹی میں شعبہ سیاسیات کی سربراہ نے عراق جنگ کی طویل مدتی لاگت کاتخمینہ 1.922 ٹریلین ڈالرلگایاتھا۔
امریکاجوعراق پرایٹمی وکیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا الزام لگاکر(جوکبھی برآمدنہ ہوسکا)اپنی پوری قوت اورطاقت کے ساتھ عراق پرحملہ آورہوا، اورعراق کی اینٹ سے اینٹ بجا دی پوراعراق آگ وخون میں نہلادیاگیا۔ہزاروں عراقی بلا امتیازبوڑھے،جوان بچے خواتین بے رحمی سے شہیدکر دئیے گئے ،مقدس مقامات کونشانہ بنایاگیا۔ مظالم کے ایسے خوفناک پہاڑتوڑے گئے کہ ساری دنیانے ابوغریب جیل میں مسلمانوں کی غیرت کے جنازے نکلتے دیکھے اورعراق کی افواج نے صدام حسین سے غداری کی۔تمام جہاز، میزائل اور سامان حرب دھراکا دھرارہ گیا۔امریکا کولتاڑنے پر صدام حسین کو پھانسی پرچڑھادیا گیا لیکن دنیانے دیکھاکہ بعدازاں امریکی خارجہ سیکرٹری کولن پال اورٹونی بلئیرکوعراقی جنگ پر معافی مانگناپڑی لیکن سوال یہ ہے کہ اس تمام تباہی کے ذمہ داروں کوعالمی عدالت کے کٹہرے میں کیوں پیش نہیں کیاگیا۔
معاملہ یہی ختم نہیں ہوابلکہ جونہی تین دہائیوں کے بعدمصرمیں منتخب حکومت نے اپنی خودمختاری کاجونہی احساس دلایافوری طورپراس کادھڑن تختہ کرکے اپنا نمائندہ سامنے لے آئے اوراس کے ساتھ ہی خلیجی ریاستوں کے بادشاہوں اورحکمرانوں کویقین دلایا گیا کہ ان کے اقتدارکواس وقت تک کوئی خطرہ نہیں جب تک وہ امریکااورمغرب کے تابعدارہیں ۔ دنیا کے امن پسندیہ پوچھ رہے ہیں کہ موت کے ان سوداگروں کامحاسبہ کب ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں