Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ نے چاہا تو آج کافی حد تک آپ کا ڈپریشن دور ہو گا اور جس بھی مسئلے میں تھے اُس سے نکلنے کی اُمید بڑھ گئی ہے جو لوگ بندش میں تھے اب نکل رہے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کافی دِنوں سے جس بات کی اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے اب وہاں سے نکلنے کا اسباب بن سکتا ہے اور جو لوگ سفر کے خواہشمند ہیں وہ بھی اپنی تیاری شروع کر دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی تک ممکن نہیں ہے اس لئے جو مل رہا ہے بس اُس کا شکر ادا کریں اور ان دنوں صرف اپنے مستقبل پر توجہ دیں جو بہت ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات کو بدلنے میں آپ کا کردار بھی اہم ہونا چاہئے آپ تو اپنے اوپر توجہ ہی نہیں دے ہے محسوس ہوتا ہے جیسے فضول کاموں میں دلچسپی زیادہ ہے فوری غور کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب حالات میں واضح تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں اور یہ تبدیلی انشاءاللہ آپ کےلئے بہت اچھی رہے گی امید ہے اللہ سے کے اب وہ اچھے دِنوں کا آغاز کرےگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ اس معاملے میں نہ آئیں جس کا براہ راست آپ سے کوئی تعلق نہ ہو، ان دِنوں بلاوجہ کی مصیبت خود پر نہ لائیں، صرف اور صرف اپنے کام پر توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ دوسروں پر انحصار نہ کریں صرف اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ہی آپکو سب مشکلات سے نکال لے گا اور اُس مقام سے عطاءفرمائے گا جہاں آپ کی سوچ بھی نہ ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن بڑا اچھا اور روزگار کے حوالے سے اچھی خبر انشاءاللہ لائے گا آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے انشاءاللہ وہ ہو جائے گا کچھ بڑا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو قسمت بار بار موقع فراہم کر رہی ہے کہ اپنے معاملات ٹھیک کر لیں بار بار اگر وہی پرانی غلطی دہراتے رہیں گے تو کیا ہاتھ میں آئے گا آج غور ضرور کریں سب۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
توبہ سے کام لیں آپ بہت جگہ پر غلط ہیں آپ کو اندازہ نہیں ہو رہا اور جب اچھا وقت گذر جائے گا تو تب کیا فائدہ۔حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اپنے روز گار میں انشاءاللہ خاص بہتری کا سامنا رہے گا اللہ کا نام لے کر جس مقصد کی جانب بڑھیں گے اُس میں خاطر خواہ کامیابی ملنے کا امکان موجود ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج اچھا اور خوبصورت دن رہے گا آپ کی کوئی دلی مراد پوری ہو سکتی ہے اور جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیابی کے امکانات روشن رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں