Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران میں پاکستانی سفارتخانے کے اطراف اسرائیل کی بمباری، رپورٹ

تہران (اوصاف نیوز)ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریبی علاقوں پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ترکیہ ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جمعرات کی رات ایرانی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے اور پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریبی علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں پاکستانی سفارت خانے کے تمام سفارتی عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ تہران میں پاکستانی سفارت خانے اور سفیر مدثر ٹپو کی رہائش گاہ کے قریب دھماکوں کی آوازیں اس وقت سنی گئیں جب شہر کو مسلسل فضائی حملوں کا سامنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 8:00 بجے دونوں علاقوں میں شدید بمباری ہوئی، تاہم نہ تو پاکستانی سفارت خانے اور نہ ہی سفیر کی رہائش گاہ کو کوئی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب دفترِ خارجہ کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اسلام آباد، ترکیہ اور مصر کے ساتھ مل کر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے کے لیے فعال طور پر ‘شٹل ڈپلومیسی’ میں مصروف ہے۔

اس کے علاوہ ایران میں موجود پاکستانی سفیر مدثر ٹپو تقریباً 20 سفارتی عملے کے ارکان کے ہمراہ تہران میں حسبِ معمول اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کااچھا صلہ نہیں ملا، سرفراز بگٹی

یہ بھی پڑھیں