Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران جنگ کے مقاصد حاصل، آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے اگلے مرحلے پر سوال اٹھا دیا

ایران جنگ کے مقاصد حاصل

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم Anthony Albanese نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے مقاصد حاصل ہونے کے بعد اب یہ واضح نہیں کہ مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنگ کے آخری مرحلے کے بارے میں کوئی واضح تصویر سامنے نہیں آئی۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ آگے کیا حکمت عملی ہو گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ طویل ہوئی تو اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات پڑیں گے۔ کشیدگی بڑھنے سے دنیا بھر میں معاشی دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا نے کارروائی کے آغاز میں جو اسٹریٹجک مقاصد بیان کیے تھے، ان میں سے زیادہ تر حاصل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ کشیدگی کم کی جائے اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں