روم(نیوزڈیسک)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جو مفت شہریت کے ساتھ بڑی رقم بھی ادا کرتے ہیں۔
انہی میں ایک یورپی ملک بھی سامنے آیا ہے جو لوگوں کو رہائش کے ساتھ لاکھوں روپے کی ادائیگی بھی کرے گا۔
جی ہاں! یورپی ملک اٹلی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی پیشکش سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے خطے تسکانی کے دیہی علاقوں میں آکر بسنے والے افراد کو 30 ہزار یورو تک (لگ بھگ 90 لاکھ پاکستانی روپے) دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہاں بلانے کا مقصد آبادی میں اضافہ کرنا ہے۔
اس مقصد کے لیے تسکانی حکام نے جون 2024 میں ایک پروگرام متعارف کرایا جس کے لیے 28 لاکھ یورو مختص کیے گئے۔
بتایا گیا کہ اس کا مقصد آبادی بڑھانے کے ساتھ پہاڑی علاقوں کو سماجی و معاشی لحاظ سے بہتر بنانا ہے۔
تسکانی کے 5 ہزار سے کم آبادی والے 76 قصبوں یا شہروں میں رہائش کے لیے گھر کی تزئین نو کے 50 فیصد اخراجات اس پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔
27 جولائی تک درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔
