بیجنگ(نیوز ڈیسک) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کا اعلان کردیا۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات میر زویان نے چین کے شہر تیانجن میں سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔
اسحاق ڈار کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔
Today, H.E. Foreign Minister of Armenia, Ararat Mirzoyan @AraratMirzoyan, and I are pleased to sign and exchange a Joint Communiqué establishing diplomatic relations between Pakistan and Armenia, on the sidelines of the 25th SCO Summit in Tianjin, China.
We reaffirmed our… pic.twitter.com/qH0rZWlmfn
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 31, 2025
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاتھا کہ پاکستان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔
مزیدپڑھیں:سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے




