Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ایران کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار

تہران (اوصاف نیوز)ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ واقعات پرتشویش ہے۔

دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پاک افغان کشیدگی روکنےکیلئےمکالمے اور تحمل کی ضرورت ہے۔

ایران دونوں برادر ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کیلئے تیار ہےواضح رہےکہ افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پربلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھر پور جواب دیا۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بھاری جانی نقصان کے بعد طالبان چیک پوسٹیں اور لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
m mz مزید پڑھیں: افغان اشتعال انگیزی ، پاک فوج کابھرپور جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ ،درجنوں افغان فوجی ہلاک

یہ بھی پڑھیں