لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹر سفیان مقیم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے جن میں ان کے پاکستان چھوڑنے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔
سفیان مقیم نے کہا کہ ان کے پاکستان چھوڑنے سے متعلق تمام افواہیں بالکل بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس وقت صرف انگلینڈ میں ڈربی شائر فالکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔
سفیان مقیم نے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “پاکستان میری پہچان، میری شان اور میرا وطن ہے۔ پاکستان ہمیشہ میرے لیے سب سے پہلے رہے گا۔ پاکستان زندہ باد۔”
مزید پڑھیں۔فیفا ورلڈکپ: بیلجیئم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی


