Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

پاک فوج کا بڑا آپریشن، افغان طالبان کا عصمت اللہ کرار کیمپ مکمل طور پر تباہ،نئی فوٹیج منظر عام پرآگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک افغان سرحد پر طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان صوبہ قندھار کے ضلع سپین بولدک میں موجود طالبان کے اہم عسکری مرکز عصمت اللہ کرار کیمپ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے اور فعال مراکز میں شمار ہوتا تھا، جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں اور منصوبہ بندی کی جاتی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے متعدد اسٹرائیکس کے ذریعے اس کیمپ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد مکمل تباہی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

فوجی حکام کے مطابق یہ کارروائی طالبان کی جانب سے حالیہ بلا اشتعال فائرنگ اور سرحد پار دہشت گرد سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ آپریشن نہ صرف عسکری لحاظ سے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ اس نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بھی شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عصمت اللہ کرار کیمپ کی تباہی کے بعد افغان طالبان کے اندر شدید بے چینی پھیل گئی ہے، اور طالبان قیادت ہنگامی اجلاسوں میں مصروف ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس کارروائی سے واضح پیغام دیا ہے کہ سرحد پار کسی بھی جارحیت یا دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

یہ بھی پڑھیں