Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈر مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد(اوصاف نیوز ) صدر آصف علی زرداری سے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق ، ملاقات ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔افغان طالبان کے اشتعال انگیز اقدامات اور پاک فوج کے مؤثر جواب پر بھی گفتگو کی گئی۔صدر زرداری نے وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں اور بہادری کو سراہااور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں :پاک فوج کی جوابی کارروائی ،اہم ٹھکانے تباہ کردیئے

یہ بھی پڑھیں